LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست

Web Desk

14 February 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میرٹ اور طبی بنیاد پر سزا معطلی کا کیس بنتا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ عمران خان دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دائیں آنکھ میں خون کے لوتھڑے کی وجہ سے بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے اور جیل کے اندر علاج ممکن نہیں۔ عمران خان کی عمر 73 سال ہے، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطل کرنے کی متفرق درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست بھی پیر کے روز زیر سماعت آنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔