حکومت نے عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی گفتگو کو بلاجواز متنازع بنایا ، سہیل آفریدی
Web Desk
29 March 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے غیر ضروری طور پر متنازع بنا دیا ہے، حالانکہ یہ ایک بیٹے کے اپنے والد کے لیے فطری جذبات کا اظہار تھا۔
خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کا اردو ترجمہ بھی کروایا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ خالصتاً ایک بیٹے کی اپنے والد کے لیے تشویش تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس گفتگو کو جی ایس پی پلس کے معاملے سے جوڑنا سراسر غلط بیانی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دراصل جی ایس پی پلس معاہدے کی خلاف ورزی خود وفاقی حکومت کر رہی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر ملکی صنعتیں فعال ہوتیں تو تجارتی خسارہ کم ہوتا، مگر وفاقی پالیسیوں کے باعث کسان، طلبہ اور عام شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف ہے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔
ماحولیاتی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی اور ماحولیاتی تحفظ کے خلاف اقدامات میں بھی وفاقی حکومت ملوث ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026