آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع
Web Desk
28 April 2026
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کا ایجنڈا بھی شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 8 مئی کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ دیکھے گا۔ پاکستان پہلے ہی عالمی ادارے کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکا ہے، جس کے باعث قرض پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ‘آر ایس ایف’ پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ رواں برس 27 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے بعد اب حتمی منظوری کے لیے معاملہ بورڈ کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026