190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت؛
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرز جاوید اشرف اور رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم، عظمیٰ خان اور نورین خانم بھی موجود تھیں۔
دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اپیلوں پر نوٹس کے بغیر سزا معطلی کی درخواستیں نہیں سنی جا سکتیں۔ انہوں نے پیش کش کی کہ اگر دفاعی کونسل چاہے تو آج سے ہی مرکزی اپیلوں پر دلائل شروع کر سکتی ہے۔ دوسری جانب بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ سزا کو 14 ماہ بیت چکے ہیں اور استغاثہ مسلسل التوا مانگتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ان کی اپنے موکلین سے ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ ان کی ہدایات کے بغیر مرکزی اپیل پر دلائل نہیں دے سکتے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ اگر دفاعی ٹیم ہفتے میں دو دن اپیل پر دلائل دے تو کیس جلد حل ہو سکتا ہے۔ تاہم، بیرسٹر سلمان صفدر نے سزا معطلی اور ضمانت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈز بھی موجود ہیں اور خواتین کو نیب کیسز میں جلد ضمانت ملنے کا استحقاق حاصل ہے۔ عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کے لیے پیر تک کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026