اسرائیل نے لبنان کے شہریوں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کا استعمال کیا: ہیومن رائٹس واچ
Web Desk
9 March 2026
یومن رائٹس واچ (HRW) نے اپنی تازہ رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا، جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سات تصاویر کی تصدیق کی گئی ہے جن میں یُحمور کے قصبے پر سفید فاسفورس گولہ باری اور کم از کم دو گھروں میں آگ لگنے کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ تین مارچ کو پیش آیا۔
ہیومن رائٹس واچ کے محقق رمزی کیس نے کہا کہ شہری علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال غیر قانونی اور انتہائی تشویشناک ہے، اور اس کے اثرات شہریوں پر سنگین نوعیت کے زخم یا موت کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایچ آر ڈبلیو نے سات تصاویر کی تصدیق کے ساتھ جغرافیائی محل وقوع بھی بتائی، جن میں فضائی دھماکوں کے ذریعے سفید فاسفورس اور شہری دفاع کارکنوں کی آگ بجھانے کی کوشش دکھائی گئی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق آبادی والے علاقوں میں سفید فاسفورس کا اندھا دھند استعمال غیر قانونی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026