LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ہائی آکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت نافذ

Web Desk

22 March 2026

اسلام آباد: حکومت نے ہائی آکٹین ایندھن پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی کی مجموعی شرح 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل ہائی آکٹین پر پیٹرولیم لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔ اضافے کے بعد ملک بھر میں ہائی آکٹین ایندھن کی نئی قیمت 535 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عام صارفین کو ریلیف دینے کے لیے نچلے اور درمیانے طبقے کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمت میں اضافہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول تک محدود رکھا گیا ہے۔