مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
Web Desk
30 March 2026
اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور ملکی معیشت پر اس کے اثرات کے پیشِ نظر ایوانِ صدر میں آج ایک انتہائی اہم اور مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ تنازع اور خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار حالیہ ‘چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس’ کی پیش رفت پر قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں پاکستان کے تزویراتی (Strategic) اثاثوں کی حفاظت اور خطے میں ثالثی کے ممکنہ کردار پر بھی غور کیا جائے گا۔
ملکی سطح پر توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم کے ذخائر اور ان کی ترسیل کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔ بڑھتے ہوئے ایندھن کے بحران کے پیشِ نظر حکومت ‘سمارٹ لاک ڈاؤن’ کی تجاویز پر غور کر رہی ہے، جس کے لیے صوبوں سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو پیٹرول پر سبسڈی دینے سے متعلق بھی حتمی فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نئے اقدامات کی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026