جاپان میں شدید برف باری، 28 افراد ہلاک، 300 زخمی، سڑکیں بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ
Web Desk
2 February 2026
جاپان میں شدید برفباری کے باعث 28 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق خراب موسم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید برفباری کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ شمالی جاپان کے شہر اوموری میں برفباری نے 81 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی جاپان کے ایک شہر میں 5 فٹ 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جس سے سڑکیں، رہائشی علاقے اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں بھی 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف جمع ہو چکی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بلیک آؤٹ ہے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یاد رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں کئی دنوں سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026