ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان
Web Desk
26 September 2026
محکمہ موسمیات اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی شدت میں اضافے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مائل بہ کرم بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ای او سی کے مطابق موسمیاتی نظام 30 ستمبر تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور مری کو متاثر کرے گا۔ اس دوران پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی جبکہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال (فلڈنگ) کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے نے مسافروں، سیاحوں اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ہنگامی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے
14 November 2026
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
14 November 2026
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان
14 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026