LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل آکشن ورکشاپ، محسن نقوی کی خصوصی شرکت

Web Desk

25 January 2026

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کے حوالے سے آکشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران کھلاڑیوں کو فرنچائزز میں برقرار رکھنے کی تعداد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ تمام فرنچائزز کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ فراہم کی جائے گی تاکہ شفاف اور منصفانہ آکشن پراسیس کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے آکشن ورکشاپ کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کھلاڑیوں کے آکشن پراسیس اور سکواڈ تشکیل دینے کے قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ میں فرنچائزز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے آکشن پراسیس سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر فرنچائزز کے عہدیداروں، چیف فنانشل آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ، کمرشل، میڈیا اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔