حماس کا غیرمسلح ہونے کا مطالبہ مسترد، خالد مشعل کا دوٹوک مؤقف
Web Desk
9 February 2026
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں فلسطینی دھڑوں کو غیرمسلح کرنے کے مطالبات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ مقبوضہ عوام سے ہتھیار چھین لینا انہیں ختم کرنے کے لیے آسان شکار بنادے گا۔
دوحہ میں الجزیرہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس سے ہتھیار حوالے کرنے پر ہونے والی بحث دراصل فلسطینی مسلح مزاحمت کو غیر مؤثر بنانے کی ایک صدی پر محیط کوشش کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے پر بات چیت کرنی ہے تو پہلے ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا جس میں غزہ میں تعمیر نو اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی ممکن ہو اور اس بات کی ضمانت دی جائے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ نہ بھڑکے۔
خالد مشعل کے مطابق حماس نے قطر، ترکیہ اور مصر جیسے ثالث ممالک کے ذریعے امریکا کو بھی اپنا مؤقف آگاہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ غزہ میں موجود حماس یا دیگر مزاحمتی فورسز کی ضمانت کا نہیں بلکہ اصل مسئلہ اسرائیل ہے، جو فلسطینیوں کا اسلحہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور انہیں ملیشیا کے حوالے کرکے افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت کو غیرمسلح کرنے کا مطالبہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026