ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
28 March 2026
کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو “جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں رہنما عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور عجیب و غریب حرکتیں کر کے اپنے سنگین جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر حالیہ حملوں کو امریکہ اور اسرائیل کی کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد اسے پورا حق حاصل تھا کہ وہ جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک میں موجود امریکی اڈے ان ممالک کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف اسرائیل کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے ایران کو مشورہ دیا کہ وہ خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنائے تاکہ خطے میں اسلامی ممالک کا ایک مضبوط بلاک سامنے آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ صورتحال کو کیسے سنبھالنا ہے، کیونکہ ان کی جارحیت نے پوری دنیا کی معیشت اور امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026