“ایران نے امریکی و اسرائیلی طاغوت کو شکست دے دی”، حافظ نعیم الرحمن کا ٹرمپ اور اسرائیلی قیادت پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
Web Desk
24 March 2026
لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں ضیاء الدین انصاری، جاوید قصوری اور ساجد ناموس کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں نے امریکی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں نے عید الفطر تو منائی، لیکن ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل پر جوابی یلغار کے بعد دشمن اب خوشیاں منانے کے قابل نہیں رہا۔
حافظ نعیم الرحمن نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں 90 ہزار سے زائد انسانوں کو شہید کیا گیا جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عید کے روز بھی درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا اور 101 بچیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا، جو ثابت کرتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے نہیں بلکہ شیطان کے پیروکار ہیں۔
امیر جماعتِ اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ مذاکراتی دعووں کو ‘دھوکہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات امن کے لیے نہیں بلکہ ایران کی مار سے بچنے کی ایک کوشش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی قیادت کو ‘وار کریمنل’ قرار دے کر عالمی عدالتِ انصاف میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور نظریہ ہمیشہ سے امریکہ و اسرائیل کا نشانہ رہا ہے، لہٰذا ہمیں اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرنی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026