حافظ نعیم الرحمٰن کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
7 April 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی سفیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ایران پر حالیہ جنگی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی قوم کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایران پر حملے فوری بند کرے اور خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنے فوجی اڈے ختم کرے۔
ایرانی سفیر نے پاکستانی حکومت، عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کے دوٹوک مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اس موقع پر مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور مسجدِ اقصیٰ کی بازیابی تک امتِ مسلمہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا امن بیرونی مداخلت کے خاتمے اور مسلم ریاستوں کی خودمختاری کے احترام سے وابستہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026