LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف

قوم نکل پڑی تو حکمرانوں کے بس میں کچھ نہیں رہے گا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

26 September 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی شدید انتظامی رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فسطائیت اور عوام کو دبانے کے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم طویل عرصے سے جبر اور معاشی استحصال کا سامنا کر رہی ہے، لیکن جماعت اسلامی راستے بنانا اور بلاک سڑکیں کھلوانا اچھے سے جانتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ناواجب ‘لیوی بھتے’ اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف جو جدوجہد شروع کی ہے، اس نے ملکی سیاست میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے سیاسی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ و سابقہ حکمران جماعتیں آئی پی پیز مافیا کے ساتھ برابر کی شریک ہیں؛ عوام سے مسلسل قربانیاں مانگی جاتی ہیں جبکہ حکمران طبقہ اپنے لگژری طیارے اور شاہانہ مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بجلی کے شعبے میں ان کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ان پاور پلانٹس کو بھی خطیر رقم ادا کی جا رہی ہے جن سے ایک یونٹ بجلی پیدا نہیں ہوتی۔ امیر جماعت نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور بجلی سے لیوی فوراً ختم کی جائے، اور واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ختم نہیں ہوا بلکہ اس میں صرف عارضی وقفہ دیا گیا ہے۔