LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط

قیمتیں کم نہ کی گئیں تو دھرنوں اور پہیہ جام کی کال دینگے، حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

3 April 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو دھرنوں اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔ کارکنوں کو چاروں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ ہاوسز کے گھیراؤ کی تیاری کی بھی ہدایت کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورمیں بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت حالات سے فائدہ اٹھا کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈال رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول  اور عوام پر ظلم کی انتہا ہے، غریب اور مڈل کلاس کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے مگر حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور مہنگی گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔ صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، لیوی ختم ہونی چاہیے تھی، آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو اربوں کی ادائیگیاں جاری ہیں لیکن عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، کیپیسٹی پیمنٹس کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، نوجوان باہر نکلیں، حالات بدلنے کے لیے جدوجہد کریں اورحکمرانوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں۔