LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان

سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی لازوال قربانی کی 14 ویں برسی

Web Desk

7 April 2026

دنیا کے بلند ترین میدانِ جنگ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں پیش آنے والے المناک حادثے کو آج 14 برس بیت گئے ہیں اور پوری قوم وطنِ عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 129 شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ 7 اپریل 2012 کو پیش آنے والے اس دلخراش واقعے میں پاک فوج کا ایک مکمل بٹالین ہیڈکوارٹر برفانی تودے کی زد میں آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں افسران سمیت تمام جوان شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ اس کٹھن مرحلے پر جہاں غیر ملکی ماہرین نے ریسکیو آپریشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا، وہیں پاک فوج کے انجینئرز کور نے انتھک محنت اور عزمِ صمیم سے اس مشکل ترین مشن کو مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ آج ان شہداء کی یاد میں سیاچن کے محاذ پر تعمیر کی گئی یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے، جو رہتی دنیا تک پاکستانی فوج کی بہادری اور حب الوطنی کی لازوال داستان کے طور پر جانی جائے گی۔