LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا

Web Desk

29 August 2026

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے دیباچے میں مصطفیٰ زیدی کا مشہور شعر شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں حادثے کی مجموعی ذمہ داری گل پلازہ انتظامیہ، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی سی ساؤتھ)، ریسکیو 1122 اور ایس بی سی اے (SBCA) پر عائد کی گئی ہے۔ کمیشن کے مطابق عمارت خطرناک اور فائر سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزی کی حالت میں تجارتی استعمال میں رہی، جہاں فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے میں تاخیر کی گئی اور بجلی کی منقطع کاری نے اندھیرے کے باعث انخلا کے امکانات مزید کم کر دیے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سول ڈیفنس کے نوٹسز کے باوجود قانونی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ فائر بریگیڈ کی پہنچنے میں تاخیر اور پانی کی کمی کے باعث ریسکیو متاثر ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے قرار دیا کہ عمارت میں جانی نقصان صرف آگ سے نہیں بلکہ اداروں کی غفلت، تاخیر، بند راستوں اور غیر فعال حفاظتی نظام کی وجہ سے ہوا۔