LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

گورنر سندھ کا عمران کے وکلاء کو بہتر طریقے سے کیسز کی پیروی کا مشورہ

Web Desk

23 March 2026

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کیسز کی پیروی بہتر طریقے سے کریں تاکہ قانونی نتائج حاصل ہو سکیں۔ یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومت کا نہیں بلکہ عدالتوں کا کام ہے؛ اگر عدالت انہیں بے گناہ سمجھے تو رہا کر دے، حکومت عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

نہال ہاشمی نے اپنی سیاست کے محور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ ان کا تعلق بانیِ پاکستان کی جماعت سے ہے۔ انہوں نے اپنے قائد نواز شریف کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مقصد پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وہ خود کو آئین سے ماورا نہیں سمجھتے اور صوبے کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر سندھ کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ اس سے قبل گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔