غزہ میں بارش، بے گھر افراد کی مشکلات بڑھ گئیں، تودہ گرنے سے 4 بچے، خاتون شہید
Web Desk
10 November 2026
غزہ میں شدید موسمِ سرما کی بارشوں اور اسرائیلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امداد کی عدم فراہمی کے باعث بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات انتہائی گنوھیر صورتحال اختیار کر گئی ہیں۔ خان یونس میں خیموں پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد شہید ہو گئے، جبکہ امدادی کارکنوں نے اندھیرے میں ٹارچوں کی مدد سے 5 زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی 80 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور 12 لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں بھیگے بستروں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کو امداد سے محروم رکھنے کی اسرائیلی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی اور بھوک کے شکار بچوں کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کو انسانی امداد کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026