فرانس کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان
Web Desk
10 March 2026
فرانس نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر ایک درجن کے قریب بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فرانس کی جانب سے تعینات کئے جانے والے جہازوں میں چارلس ڈی گول ایئر کرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ بھی شامل ہے، جو بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں تعینات کئے جائیں گے۔صدر ایمانوئل میکرون نے قبرص میں اپنے ہم منصب نیکوس کرسٹود ولائیڈس سے ملاقات کے بعد کہا کہ جب قبرص پر حملہ ہوتا ہے تو یورپ پر حملہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کا مقصد دفاعی پوزیشن برقرار رکھنا اور ایران کی طرف سے حملوں کا سامنا کرنے والے ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔صدر میکرون نے مزید کہا کہ ان کا مقصد علاقائی کشیدگی کو کم کرنا اور بحری راستوں اور تیل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جبکہ دیگر یورپی ممالک نے اب تک مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی میں زیادہ سرگرم کردار ادا نہیں کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026