افغان طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کولگام دینے پر آمادہ نہیں، فارن پالیسی میگزین
Web Desk
2 February 2026
افغان طالبان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو لگام دینے پر آمادہ نظرنہیں آتی۔ فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ میں انکشاف۔
امریکی جریدے کے مطابق افغان طالبان نظریاتی قربت کے باعث کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی پر آمادہ نظر نہیں آتے۔ قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی ثالثی کی کوششیں افغان طالبان کو رضامند کرنے میں ناکام رہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات نے کشیدگی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، طالبان پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی کو داخلی سطح پر اپنی ساکھ مضبوط کرنے کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں۔
فارن پالیسی میگزین کے مطابق پاک بھارت تنازعات عدم استحکام کا باعث ہیں لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع بڑھا تو خطے میں دہشت گردی کے خطرناک حد تک پھیلاؤ جیسے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026