فارن فنڈنگ کیس: “چالان مکمل، 2 نئے ملزمان کا اضافہ،” ایف آئی اے کی بینکنگ عدالت میں رپورٹ؛
Web Desk
2 April 2026
اسلام آباد: بینکنگ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ کیس کا تفتیشی افسر طبیعت کی ناسازی کے باعث آج عدالت میں حاضر نہیں ہو سکا۔
پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے نے کیس کا چالان مکمل کر لیا ہے جو جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ تحقیقات کے دوران کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 نئے گواہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر نامزد افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر ہر صورت تفتیشی چالان جمع کروایا جائے۔ بعد ازاں، کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، جبکہ کیس میں نامزد ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں بھی 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی
17 July 2026
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026