LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

کراچی کے 3اضلاع کی 90فیصدعمارتوں میں  آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف

Web Desk

24 January 2026

سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی کےتیناضلاع کی عمارتوں میں سے90 یصد عمارتوں میں آگ سےبچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کیاگیا۔ جس کے بعد  ایس بی سی اے نے 300 سے زائد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کردیے۔ان میں عمارتوں میں تین روز کے دوران فائرسیفٹی انتظامات مکمل کرنےکا وقت دیاگیا ہے۔

ایس بی سی اےکے مطابق چند عمارتوں میں فائرسیفٹی کےآلات ناکارہ حالت میں پائےگئے اور بیشتربلندعمارتوں میں ہنگامی اخراج موجود نہیں  جبکہ چند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے بند پائے گئے۔

ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ سروےمیں ایس بی سی اے کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ فائر بریگیڈ عملہ بھی موجود ہے، نوٹسز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق تین روز میں فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کردیاجائے گا۔