LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک: اوورسیز کشمیریوں کا عوامی ایکشن کمیٹی سے یکجہتی کا اظہار آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر

قومی اسمبلی میں وزیرِ خزانہ کی اہم بریفنگ: ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز، عالمی تیل بحران کے باوجود زرمبادلہ ذخائر مستحکم

Web Desk

7 April 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے ملک کی معاشی صورتحال اور عالمی تیل بحران پر بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹارگٹڈ سبسڈی کی پہلی قسط عوام تک پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبوں کے پاس موجود الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے سبسڈی کی براہِ راست فراہمی کا عمل باقاعدہ شروع ہو چکا ہے۔ عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای جیسے ممالک میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، لیکن پاکستان میں کرونا کے تجربات سے سیکھتے ہوئے تیل بحران کے اثرات سے نمٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کے بڑھتے ہوئے بلوں پر حکومت کی نظر ہے، تاہم اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی فرق نہیں پڑا اور حکومت اسی ہفتے 1.4 ارب ڈالر کے یورو بانڈز سمیت دیگر بین الاقوامی ادائیگیاں کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ خزانہ نے اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے بتایا کہ 26 اداروں کو نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز جیسے اداروں میں سبسڈی کے نام پر ہونے والی کرپشن کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ڈبلیو ڈی (PWD) طرز کے اداروں کی بندش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ادارے نجکاری کے قابل ہی نہیں تھے۔ مستقبل کی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اگلے 8 سے 10 سالوں کے لیے ‘کلین انرجی ٹاسک فورس’ تشکیل دے دی ہے تاکہ ملک کو ‘کلین اینڈ گرین انرجی’ پر منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے دعا کی کہ خطے میں امن قائم ہو اور پاکستان کی امن مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں تاکہ توانائی کا عالمی بحران مزید سنگین نہ ہو۔