وزیرخزانہ سے امریکی ناظم الامور، امریکی بزنس فورم اورپاکستان بزنس کونسل کے وفود کی ملاقاتیں
Web Desk
2 April 2026
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور استحکام کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی ،وزیر خزانہ نے کاروباری برادری کو معاشی اصلاحات اور حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا،حکومت اور تاجر برادری کا پائیدار معاشی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی بزنس فورم کے وفد کی بھی اہم ملاقات ہوئی،معیشت کی بہتری کے لیے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی تجاویز پر تفصیلی غور ہوا۔
وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے میکرو اکنامک آؤٹ لک پر بریفنگ دی۔مالیاتی اور بیرونی محاذوں پر پاکستان کی پیش رفت سے امریکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا گیا۔
امریکی بزنس فورم کی جانب سے ٹیکس پالیسی کو منطقی بنانے اور کاروباری بوجھ کم کرنے کی تجاویز دی گئیں،برآمدات میں اضافے کے لیے مراعات اور غیر ملکی زرمبادلہ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، فریقین کا معاشی تبدیلی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مستقل رابطے میں رہنے پر اتفاق ہوا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026
پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار
28 October 2026
میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی
28 October 2026