9ماہ میں 610 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ ، ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام
Web Desk
1 April 2026
وفاقی حکومت مالی سال 2025-26 کے ابتدائی نو ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 610 ارب روپے کے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دستاویزات کے مطابق جولائی سے مارچ تک محصولات کی مجموعی وصولی تقریباً 9.3 کھرب روپے رہی، جو عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے مقرر کردہ ہدف سے خاصی کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں محصولات میں صرف 10 فیصد اضافہ ہوا، جو سالانہ ہدف کے حصول کے لیے درکار رفتار کا تقریباً نصف ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور درآمدات میں رکاوٹوں نے بھی محصولات پر منفی اثر ڈالا، صرف مارچ میں تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث درآمدات متاثر ہوئیں، جس سے 65 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، جبکہ گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث کھاد کے کارخانوں سے 35 ارب روپے کم ٹیکس وصول ہوا۔
عالمی مالیاتی ادارے نے سالانہ ہدف 13.98 کھرب روپے برقرار رکھا ہے جبکہ اس میں کسی قسم کی نرمی سے انکار کردیا گیا ہے، جس کے باعث ہدف کا حصول مشکل دکھائی دیتا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ محصولات میں بہتری کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
مارچ میں بھی مقررہ ہدف حاصل نہ ہوسکا اور 1.37 کھرب روپے کے مقابلے میں 1.182 کھرب روپے جمع کیے گئے، جو 185 ارب روپے کی کمی ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026