انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز، عدم ادائیگی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
Web Desk
30 September 2026
سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، جس کے بعد یکم اکتوبر سے بلا تاخیر گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد پر بھاری جرمانوں اور سخت اقدامات کا اطلاق ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق، یکم اکتوبر سے ‘لیٹ فائلر’ کی کیٹگری مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور ایسے تمام افراد کو براہِ راست ‘نان فائلر’ کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق، نان فائلرز کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد نہ صرف انکم ٹیکس گوشواروں کی جمع آوری پر کئی گنا زیادہ جرمان عائد کیا جائے گا بلکہ یکم اکتوبر سے تاخیر کی صورت میں معمول کے اضافی چارجز کے بجائے نان فائلر کا بھاری جرمانہ لاگو ہوگا۔ ایف بی آر نے تمام ٹیکس دہندگان اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جرمانوں اور نان فائلرز پر عائد ہونے والی دیگر قانونی و مالیاتی پابندیوں سے بچنے کے لیے آج ہی اپنے انکم ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی
30 September 2026
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا
30 September 2026
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
30 September 2026
ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ
30 September 2026
سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ
30 September 2026
خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم
30 September 2026
اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی
30 September 2026
مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا
30 September 2026