LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے

حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید باقی نہیں رہی، فضیلہ قاضی

Web Desk

5 April 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ انہیں حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی خاص امید نہیں رہی۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ آج کل لوگ اپنے زورِ بازو پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کے بچوں کو کھانا نہیں مل رہا، وہ سب سے پہلے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے بارے میں سوچے گا، ایسے میں وہ اپنے حقوق کے لیے آواز کیسے اٹھائے گا۔ فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ عوام کو مسائل میں الجھا کر رکھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوں، کیونکہ اگر انہیں سہولیات فراہم کر دی جائیں تو وہ سوالات کرنا شروع کر دیں گے۔

اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک پوش علاقے میں رہتی ہیں، لیکن اس کے باوجود گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔ بارش کے بعد سے گیس غائب ہے جبکہ پانی ٹینکر کے ذریعے حاصل کرنا پڑتا ہے اور بجلی کے بھاری بل الگ سے آتے ہیں۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ پہلے گیس دستیاب ہوتی تھی اور بل بھی کم آتے تھے، مگر اب صورتحال اس کے برعکس ہے، بل زیادہ ہیں لیکن سہولت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی امیدیں صرف اللہ پر رکھتی ہیں اور شکر ادا کرتی ہیں کہ سانس اور رزق کا اختیار اللہ کے پاس ہے۔