LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر کی ملاقات،امریکا ایران جنگ سمیت دیگرامورپر گفتگو

Web Desk

2 April 2026

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو  ہوئی ۔امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت  کی گئی۔

خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں  اتفاق ہوا،دونوں رہنماوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن زرائع استعمال کرنے پر زور دیا۔

ان کاکہناتھاکہ فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں  مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے۔ سی پیک اور امن وامان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور برادر ملک چین کی سوچ میں ہم آہنگی سے خطے کو فائدہ ہوگا۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔