پی ٹی آئی نے کئی بار فورس بنائی، بانی کے بیٹے نے پاکستان مخالف باتیں کیں: گورنر خیبرپختونخوا
Web Desk
28 March 2026
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جس ریاست نے انہیں نام اور پہچان دی، آج وہی اسے “قاتل ریاست” کہہ رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی نے بارہا جو “فورسز” بنائیں، ان کا اصل مقصد کیا تھا؟ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
گورنر نے اسلام آباد کی طرف ممکنہ احتجاجی مارچ کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ “اس بار اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی تو انہیں لگ پتا جائے گا، یہ لوگ صوابی سے آگے جا کر تو دکھائیں”۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور انٹرنیشنل میڈیا میں ملک کا نام گونج رہا ہے، جو کہ فیلڈ مارشل کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سپر پاورز کی توجہ بھی پاکستان پر مرکوز ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں آپسی لڑائیاں ہو رہی ہیں اور وزیراعلیٰ “ایزی لوڈ” پر آ جاتے ہیں۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کی حالتِ زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے چار سال تک نمائندوں کو سڑکوں پر رول دیا، نہ فنڈز دیے اور نہ ہی ناظمین کی تنخواہیں ادا کیں۔ گورنر نے پٹرول کی بچت اور کفایت شعاری کے حوالے سے حکومتی دعووں پر بھی سوالات اٹھائے اور ماضی کے وزرائے اعلیٰ کے بھائیوں کے قصوں کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ طرزِ حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا
17 July 2026
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026