اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض ادا کردیا
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے سرکاری خزانے سے لیا گیا 3 کروڑ روپے کا قرض مکمل طور پر ادا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، طارق محمود جہانگیری نے اپنی سروس کے دوران گھر کی تعمیر کے لیے حکومت سے بلاسود قرض حاصل کیا تھا، جس کی کٹوتی ان کی ماہانہ تنخواہ سے باقاعدگی سے کی جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ دسمبر 2025 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ‘جعلی ڈگری کیس’ میں ملوث پائے جانے پر طارق محمود جہانگیری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ برطرفی کے فیصلے کے وقت عدالت نے حکم دیا تھا کہ سابق جج پر واجب الادا 3 کروڑ روپے کا بقایا قرض فوری طور پر واپس جمع کرایا جائے۔
قانونی ماہرین کے مطابق، برطرفی کے بعد سرکاری مراعات اور قرضوں کی واپسی ایک لازمی قانونی عمل ہے، جس کی روشنی میں سابق جج نے اب یہ بھاری رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی ہے۔ اس ادائیگی کے بعد ان کے مالی واجبات کا تصفیہ مکمل ہو گیا ہے، تاہم ان کی برطرفی سے متعلق دیگر قانونی پہلو تاحال زیرِ بحث ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026