LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا وٹکوف،کشنرکو اسلام آبادبھیجنے کافیصلہ،وینس کے فی الحال پاکستان جانے کاامکان نہیں،امریکی ٹی وی ہمارے پڑوسی ممالک ہماری ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اورماسکوکادورہ کرینگے، ایرانی میڈیاکی تصدیق اسحاق ڈاراوروسی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلیے تعاون پر گفتگو ایران کے پاس مذاکرات کی میزپر دانشمندانہ فیصلہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیردفاع   ایرانی قوم کے اتحاد سے دشمن میں دراڑ پڑگئی، مجتبیٰ خامنہ ای اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی امور پر مشاورت پنجاب حکومت کی اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کا آغاز، زمین اور گرانٹ دینے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع جرمنی میں آبدوز کے اندر جاتے ہوئے گر گئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی مگر ہوش میں ہیں: نیویارک ٹائمز پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 3.45 ارب ڈالر کا تمام قرض ادا کر دیا، اسٹیٹ بینک خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 ہلاک معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب

جامع معاہدہ ہوگیاتوایران پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کی جاسکتی ہیں، یورپی یونین

Web Desk

24 April 2026

یورپی یونین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی جامع معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ ایران پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے یورپی رہنماؤں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں پابندیاں کم کرنا اُس عمل کو آگے بڑھانے میں یورپی یونین کا ممکنہ کردار ہو سکتا ہے، جس سے بالآخر مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکے۔

یہ بات ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپی یونین کے رہنما قبرص میں مصر، شام اور لبنان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

ادھرفرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر، بغیر کسی پابندی اور بغیر کسی محصول کے دوبارہ کھولا جانا چاہیے‘ کیونکہ یہ پوری دنیا کے لیے نہایت اہم ہے۔