LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام، بھارتی سیاست میں ہلچل

Web Desk

7 February 2026

نئی دہلی: بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے پر بھارتی سیاست میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔

ایپسٹین فائلز میں مودی کے نام کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی کہرام مچ گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے معاملے پر بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کر لیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے بھی ایپسٹین سے مودی کے تعلقات پر سخت سوالات اٹھائے۔کانگریسی رہنما پوان کھیرہ نے سوال کیا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا اور اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔اس معاملے نے بھارت کی سیاسی فضاء میں شدید بحث کو جنم دیا ہے، اور حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ واضح اور شفاف جواب فراہم کرے۔