LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل

Web Desk

28 August 2026

بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں شدید گرمی اور حبس کے دوران 4 کلومیٹر ریس کے تدریسی مرحلے میں 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکار کی طبیعت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی پٹرولنگ پولیس سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی سید تصور شاہ شدید گرمی اور حبس برداشت نہ کرتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ سرگودھا ریجن کے اے ایس آئی محمد ارشد ولد محمد شفیع کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں