LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی

کنٹرول رومز قائم،شہری بلاخوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں:الیکشن کمشنر پنجاب

Web Desk

23 November 2025

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے، پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنوں پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، پولنگ سٹیشنوں پر معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور خواجہ سراؤں کا ووٹ ترجیحی بنیاد پر کاسٹ کروایا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہ ہے، شہری ووٹ کی رازداری کو برقرار رکھیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر لینے سے اجتناب کریں۔

انتخابات کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اور الیکشن کمیشن پنجاب میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون شنواری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ انتخابات پنجاب کی سیاسی کشمکش کی عکاسی بھی کریں گے جہاں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی جیسی جماعتیں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی ابھی بھی جماعت کے طور پر اپنے انتخابی نشان سے محروم ہے۔