پاکستان بھرمیں عید الفطر کی خوشیاں، نمازعیدکے اجتماعات
Web Desk
21 March 2026
ٹی وی ون یوایس اے کی جانب سے سب کو عید مبارک۔۔۔۔ پاکستان میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں نماز عید کے لاکھوں اجتماعات ہوئے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں فرزندانِ اسلام نے نماز عید الفطر ادا کی۔۔
نماز عید کے خطبات میں ایثار، ہمدری، درگرزپر زور دیا گیا،، ملکی یکجہتی، ترقی، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے تمام گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔۔
نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔۔ تمام اہم عیدگاہوں، بڑی مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات رہی۔ شہر قائد میں بارہ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں نے فرائض انجام دیئے۔
متعلقہ عنوانات
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
18 July 2026
وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں
18 July 2026
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ
18 July 2026
چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
18 July 2026
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026