سندھ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
Web Desk
1 April 2026
کراچی: الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ضمنی معرکہ 17 مئی 2026 کو ہوگا۔ ان انتخابات میں حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز، سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور کے اضلاع شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق، انتخابی عمل کا آغاز 2 اپریل کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس کے اجراء سے ہوگا۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 6 سے 8 اپریل تک جمع کروا سکیں گے، جس کے بعد 13 سے 15 اپریل تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال (Scrutiny) کی جائے گی۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست کی اشاعت 4 مئی کو ہوگی، جس کے بعد باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 17 مئی کو پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ سکیورٹی کے پیشِ نظر ان اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کرنے کی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں تاکہ پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026