الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم کو مزید مہلت دینے سے انکار: “پاکستان میں کون سی جنگ ہو رہی ہے؟” چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس
Web Desk
7 April 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے دو ماہ کی مزید مہلت مانگنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے اپنے آئین کے مطابق انتخابات اکتوبر 2025 میں ہونے تھے، جس کے لیے کمیشن نے پہلے ہی 16 جنوری اور پھر 16 مارچ 2026 تک کی رعایت دی تھی، تاہم پارٹی نے انتخابات کرانے کے بجائے قرارداد کے ذریعے تنظیم کو توسیع دے دی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی “جنگ کی صورتحال” اور وزارتی امور میں مصروف ہیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “پاکستان میں کون سی جنگ ہو رہی ہے؟ ہم مزید وقت نہیں دے سکتے”۔ چیف الیکشن کمشنر نے متنبہ کیا کہ خالد مقبول صدیقی یا ان کے وکیل اگلی سماعت پر پیش ہوں، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہاں سے کیس فارغ ہو تو وہاں سے پارٹی عہدہ بھی فارغ ہو جائے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026
پلاٹ منسوخی کیس: عدالت کی چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت
16 September 2026