LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی

دبئی میں جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزا ملے گا

Web Desk

30 April 2026

دبئی حکومت نے پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت 2 سالہ رہائشی ویزا کے لیے اب ‘سنگل مالک’ (واحد مالکن) پر قیمت کی سخت شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب مشترکہ جائیداد (Joint Property) خریدنے والے افراد بھی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق مشترکہ پراپرٹی کی صورت میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ 10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی شرط برقرار رکھی گئی ہے، جس میں فیملی اور ملازمین کو اسپانسر کرنے کی اضافی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ ان ترامیم کا مقصد دبئی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔