LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد پروازیں معطل، آگ پر قابو پا لیا گیا

Web Desk

16 March 2026

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایئرپورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دبئی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا‏، حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔دبئی ایئرپورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا، دبئی آنے والی پروازیں عارضی طور پر فضا میں روکی گئیں۔عالمی فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹ نے فلائٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔میڈیا آفس دبئی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی اقدام کے طور پر دبئی ایئرپورٹ سے عارضی طور پر پروازوں کو معطل کر دیا۔دبئی حکام نے کہا کہ مسافر فلائٹس شیڈول کیلئے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں، فلائٹس معطلی صورتحال کے بہتر ہونے تک جاری رہے گی۔ایئرلائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دبئی ایئرپورٹ نہ جائیں، فلائٹس کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل ‏ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ ‏جاری کی تھی۔‏ایران کے میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں کے رہائشی حملوں کے پیش نظر علاقہ خالی کردیں۔