LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

ضروری ادویات مہنگی ہونے کی خبریں غلط، ڈریپ کا وضاحتی بیان جاری

Web Desk

29 March 2026

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان ڈریپ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی ادویات کی قیمتوں میں کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، اور ضروری ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ممکن نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور اس ضمن میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خام مال کے حصول کے لیے متبادل ذرائع اختیار کریں اور مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی سطح پر ممکنہ رکاوٹوں کے باوجود ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

ڈریپ کے مطابق ملک میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہیں، اور اس وقت ادویات کی قلت کا کوئی فوری خطرہ موجود نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بیشتر کمپنیوں کے پاس آئندہ چار سے چھ ماہ کے لیے خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

اتھارٹی نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق کو یقینی بنائیں تاکہ عوام میں بے چینی اور غیر ضروری تشویش پیدا نہ ہو۔

ڈریپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو معیاری اور مؤثر ادویات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔