LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

Web Desk

8 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ مزید معاملات کرنا محض وقت کا ضیاع ہے اور اب امریکہ کو اپنا کام کرنا ہوگا۔ ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو چیف جنرل مارک روٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیٹو سے خوش نہیں ہیں کیونکہ تنظیم نے ایران کے خلاف امریکی مدد نہیں کی، جبکہ امریکہ نیٹو کو 100 فیصد فنڈنگ دے رہا ہے اور کچھ ممالک اپنا حصہ بھی نہیں ڈال رہے۔ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز ایران نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے بحری جہازوں پر حملے کیے، جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایران کی تمام اعلیٰ قیادت کو ختم کر دیا ہے اور اب وہاں نئے لوگ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسپین کو ایک انتہائی خراب شراکت دار قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تجارت ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔