طلاق کا نوٹس 90 دن پورے ہونے سے پہلے مؤثر نہیں ہوتا،سپریم کورٹ
Web Desk
29 November 2025
سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ طلاق کا نوٹس 90 دن پورے ہونے سے پہلے مؤثر نہیں ہوتا، اور اگر شوہر نے بیوی کو بلاشرط طلاق کا حق تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی حاصل ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے شہری محمد حسن سلطان کی یونین کونسل اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس شافعی صدیقی نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق شوہر اور بیوی شادی کے بعد نیویارک میں مقیم تھے۔ بیوی 2023 میں اپنی بیٹی کے ساتھ کراچی واپس آگئی اور 3 جولائی 2023 کو شوہر کو طلاق کا نوٹس جاری کیا، جبکہ بعد ازاں 10 اگست کو طلاق کا نوٹس واپس لینے کی درخواست بھی جمع کروائی۔ یونین کونسل نے 90 دن مکمل نہ ہونے پر طلاق کی کارروائی ختم کر دی تھی۔
نوٹس کی واپسی پر شوہر نے یونین کونسل سے رجوع کیا، تاہم درخواست دائرہ اختیار نہ ہونے پر خارج کر دی گئی۔ شوہر نے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، مگر ہائی کورٹ نے بھی یونین کونسل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ یونین کونسل اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے قانون کے عین مطابق تھے، لہٰذا محمد حسن سلطان کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026
حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ
29 September 2026