برآمدات میں کمی، درآمدات میں اضافہ: تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز
Web Desk
2 January 2026
پاکستان کا تجارتی توازن رواں مالی سال کے دوران شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، جہاں برآمدات میں نمایاں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات میں 8.7 فیصد کمی دیکھی گئی اور مجموعی برآمدات 15 ارب 18 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 16 ارب 63 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔
دوسری جانب چھ ماہ کے دوران درآمدات میں 11.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 34 ارب 38 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمدات 30 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں گزشتہ سال کے دسمبر کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد کمی جبکہ اسی عرصے میں درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ملکی تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026