LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Web Desk

28 August 2026

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے میرا کچوڑی کے علاقے قبرستان مہر گل کلے میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ننگرہار (افغانستان) کے رہائشی سید ولی ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے جس سے افغان مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سید ولی ممکنہ طور پر ان 3 افغان خودکش حملہ آوروں میں شامل تھا جو حال ہی میں پاکستان میں دہشت گردی کی نیت سے داخل ہوئے تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے