اسلام آباد کچہری دھماکے کی افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب،سہولت کار کا اعتراف
Web Desk
25 November 2025
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خودکش حملہ آور اصل ہدف تک نہ پہنچ سکا اور مضافاتی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔
وزیر اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد 48 گھنٹوں میں 4 اہم ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر شامل ہیں۔حکام کے مطابق ساجد اللہ حملے کا مرکزی کردار تھا، جو 2015 سے افغانستان میں ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا اور مختلف ٹریننگ کیمپوں میں تربیت لیتا رہا۔

حملے کی منصوبہ بندی ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داداللہ کے ذریعے کی۔ ملزمان نے خودکش حملہ آور عثمان شنواری کو بارودی جیکٹ اور مواد فراہم کیا، جسے بعد میں اسلام آباد کے جی-11 سیکٹر میں استعمال کیا گیا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے ایک بڑے سانحے سے بچا گیا اور دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026