LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آبادمیں پاک، سعودیہ، ترکیہ ، مصرکی وزارتِ خارجہ کے سینئرحکام کا اہم اجلاس جنگ بندی کےلیے ثالثی نہیں کررہے، پاکستانی کردارکی حمایت کرتے ہیں، قطر جنگ میں حصہ لینے والے تمام ممالک نقصانات پرہرجانہ اداکریں ، ایران کا مطالبہ فرانسیسی صدرکا امریکی و ایرانی صدور سے رابطہ، غلط فہمیاں دورکرنے کا مطالبہ بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی شرمناک ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دشمن کچھ نہیں؛ امیر جماعت اسلامی اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال مشرقِ وسطیٰ بحران کے اثرات؛ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو؛ پاکستان کا ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز اور نئے مالیاتی ذرائع کی تلاش کا اعلان واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج ہوں گے

ایران کے سعودی عرب پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس

Web Desk

7 April 2026

پاکستان کی مسلح افواج نے ایران کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو غیرضروری کشیدگی قراردیاہے۔۔ کورکمانڈرز نے کہاہے کہ  سعودی عرب پرایران کے حملے پرامن ذرائع  سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔  فورم نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے  والے اداروں اور مادروطن کے دفاع  میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی  ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ  ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع  سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود  اب تک تحمل  اور محتاط  رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں۔کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ  اس نوعیت کےحملے اوربلاجوازجارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگارماحول کو سنگین طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔