تامل ناڈومیں شراب کی 700سے زائد دکانیں بندکردی جائیں، نئے وزیراعلیٰ وجے جوزف کا اہم فیصلہ
Web Desk
12 May 2026
جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اور سابق فلمی سپر اسٹار جوزف وجے نے اقتدار سنبھالتے ہی ریاست بھر میں شراب کی 700 سے زائد سرکاری دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ وجے نے مندروں، اسکولز اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم 717 شراب کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے تحت چلائی جاتی تھیں۔ حکام کو دو ہفتوں کے اندر ان دکانوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وجے کے اس اقدام کو ریاست میں شراب نوشی کم کرنے اور سماجی مسائل پر قابو پانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
حالیہ ریاستی انتخابات میں وجے کی جماعت ٹی وی کے نے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں حاصل کیں اور اتحادی جماعتوں کی حمایت سے اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
روس کا35ہزارکلومیٹررینج کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل’سرمات‘ کا کامیاب تجربہ
12 May 2026
یقین ہے ایران یورینیم افزودگی 100فیصدروک دے گا، امریکی صدر
12 May 2026
دوبارہ حملہ ہواتو یورینیم کی افزودگی 90فیصد تک بڑھاسکتے ہیں، ایران
12 May 2026
ایران سے جنگ کی قیمت، امریکی معیشت پر دباؤ، مہنگائی 3سال کی بلندترین سطح پر
12 May 2026
جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق
12 May 2026
پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی
12 May 2026
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
12 May 2026
آبنائے ہرمزکھولنےکیلیےپروجیکٹ فریڈم وسیع پیمانے پر بحال کرسکتے ہیں، ٹرمپ
11 May 2026