LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

آج ہمیں اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Web Desk

23 March 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، کیونکہ آج ہمیں اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگی ماحول کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف برسرِ پیکار ہے اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسی طاقت کی بدولت آج دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ صوبہ سندھ نے ہی سب سے پہلے قراردادِ پاکستان پاس کر کے قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو بانیِ پاکستان کے نظریات سے روشناس کرانے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کو معاشی و سماجی طور پر مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وہ تمام تحفظات اور سیاسی نکات ضرور سامنے رکھیں گے۔